ایشیا کپ کا فائنل، سری لنکا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔

سری لنکن کپتان نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا

Related Posts