لندن: ایشز میں انگلینڈ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کی مینز ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایشلے جائلز کی جگہ اینڈریو اسٹراس عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ جائلز کے مستقل متبادل کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ہیریسن کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں انگلینڈ مینز کرکٹ میں ایشلے جائلز کے عزم اور تعاون کے لیے ان کے بے حد مشکور ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ بورڈ کے تمام عملے اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایشلے جائلز کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ سال ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ رہے ہیں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہم مشکل ترین حالات میں جو کچھ فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے بلاشبہ انگلینڈ اور ویلز میں کھیل کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل سے کیا نئی باتیں پتہ چلیں؟