اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے ملزم سے 1کلو 116 گرام ہیروئن برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے ملزم سے 1کلو 116 گرام ہیروئن برآمد
اے ایس ایف کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، بیرون ملک جانے والے ملزم سے 1کلو 116 گرام ہیروئن برآمد

اسلام آباد: ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس ایف ) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ دوسری جانب کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی نے اوورسیز خاتون کی زمین کا قبضہ واپس دلوادیا ہے۔

اے این ایف نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو 116 گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مسافر طاہر پی آئی اے کی پرواز سے دوحا جارہا تھا۔ دوران چیکنگ ملزم کے سامان سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی زمین پر قبضہ کا نوٹس لیتے وزیراعظم عمران خان نے کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی نے قبضہ مافیا کے کارندوں سابق گرداور اور بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے خاتون کو اراضی کا قبضہ واپس دلوایا ہے۔

Related Posts