سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کاہدف عبورکرلینگے، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Umar hopes Pakistan will surpass coronavirus jab target

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانیکاہدف رکھاگیاتھا ، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال کے آخر تک7 کروڑافرادکوویکسین لگانے  کاہدف رکھاگیاتھا، جس میں سے 5 کروڑسیزیادہ افرادکوویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے اور 2کروڑسے زیادہ افراد کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے، ہم جلداپنے طے کردہ ہدف سے تجاوز کر جائیں گے۔

 

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ 76فیصدپاکستانیوں کا حکومت کی کورونا سے مقابلہ کرنے کی حکمت عملی پر اعتماد کے اس اظہار سے سب لوگ جو اس قومی کاوش میں شامل ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کے تعاون سے صورتحال دوسرے ملکوں سے بہتر رہی، لیکن خطرہ ٹلا نہیں اور احتیاط کی ضرورت اب بھی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وباء، این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 83 مزید شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61ہزار128 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار597 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6اعشاریہ 03فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463 کیسز اور 12 ہزار 171 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں وائرس سے 4لاکھ 42 ہزار 401افراد متاثر اور 7ہزار89 جاں بحق ہوئے۔

Related Posts