شہباز گِل پر تشدد راولپنڈی نہیں، اسلام آباد پولیس نے کیا۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسد عمر
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد راولپنڈی پولیس نے نہیں کیا، نہ یہ اڈیالہ جیل میں ہوا بلکہ سابق معاونِ خصوصی پر تشدد اسلام آباد پولیس نے کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری شہباز گِل سے  تفصیلی ملاقات ہوئی۔ان پر بہت برے طریقے سے تشدد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری اراضی پرقبضے کاالزام، حلیم عادل شیخ ضمانت منسوخی پر گرفتار

گفتگو کے دوران اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل کا کہنا ہے کہ یہاں قاعدے قانون کے مطابق ہی مجھے رکھا جارہا ہے۔ مجھے اڈیالہ جیل انتظامیہ سے شکایت نہیں۔ ان پر جس طرح اسلام آباد میں تشدد کیا گیا، وہ افسوسناک ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے دوبارہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے اور شہباز گل کو واپس اسلام آباد لے جایا جائے اور مزید تشدد کرکے ان سے عمران خان کے خلاف کوئی جھوٹا بیان نکلوایا جائے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ شہباز گل کا بیان میڈیا پر لائیو نشر ہوا جو ریکارڈ پر موجود ہے اور فون اسی روز لے لیا گیا تھا۔ جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے بہانے کیے جارہے ہیں لیکن تاحال شہباز گل نے عمران خان کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

اسد عمر نے کہا کہ میں شہباز گل کیلئے عمران خان کا کوئی خصوصی پیغام لے کر نہیں آیا تھا لیکن شہباز گل کو یہ بتانا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما کس طرح ان کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی کچھ نہ کچھ معلومات انہیں پہلے سے بھی تھیں۔

Related Posts