کراچی گرین لائن منصوبہ آئندہ ماہ فعال کیا جائے گا۔اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی گرین لائن منصوبہ آئندہ ماہ فعال کیا جائے گا۔اسد عمر
کراچی گرین لائن منصوبہ آئندہ ماہ فعال کیا جائے گا۔اسد عمر

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی گرین لائن بس منصوبہ آئندہ ماہ دسمبر کے دوران فعال کیا جائے گا جس کا مقصد شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی مناسب سہولیات مہیا کرنا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ میں نے کل کراچی گرین لائن بس منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئندہ 10 روز میں یہ منصوبہ تجرباتی آزمائش کیلئے تیار ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسد عمر کا پشاور میوزیم کا دورہ، صوبائی حکومت کو خراجِ تحسین

آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا کوئی امکان نہیں، اسد عمر

ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ منصوبہ تیار ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کراچی آ کر اس کا افتتاح کریں گے۔ 2 ہفتے تجرباتی آزمائش کے بعد ان شاء اللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچ گئی جو کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کرنے کی غرض سے شہر میں لائی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ ماہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی دوسری کھیپ کراچی پہنچنے کے بعداب تمام 80 بسیں کراچی پہنچ چکیں، کمرشل آپریشن کی تیاریاں مقررہ ہدف کے مطابق چل رہی ہیں۔

Related Posts