وینا ملک پر بچوں کی اسمگلنگ کا الزام، سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asad Bashir Khattak sent 500 million Defamation Notice to Veena Malik

دبئی: اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے بچوں کی غیر قانونی پاکستان اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے اپنی سابقہ اہلیہ کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک میرے بچوں کو غیر قانونی طور پر دبئی سے پاکستان لائی، ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے امریکی شہری ہیں، وینا ملک کے غیر قانونی اقدام پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد خٹک کا کہنا ہے کہ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا۔ مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا۔ میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

وینا ملک نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باجود نہ مجھے اپنے بچوں سے ملنے دیا ہے اور نہ بات کرنے دے رہی ہے۔ تنگ آکر مجھے قانونی راستہ اپنانا بڑا اور دبئی کورٹ نے بھی میرے حق میں فیصلہ کیا، لیکن وینا فرار ہوئی اور بچے امارات سے پاکستان سمگل کر دیئے گئے۔

میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟ ۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اسد خٹک کا کہنا ہے کہ ان سب کے باوجود میری ہی کردار کشی کی گئی۔ مجھے اور میرے خاندان کو دھمکیاں اور ہراساں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:معصوم بچی پر تشدد، وینا ملک کا والدین سے بچوں کو نظروں کے سامنے رکھنے کا مطالبہ

میرا کیرئیر تباہ اور میرے ساتھ گھٹیا زبان استعمال کی لیکن انسان کا سب بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، جن آنکھوں سے نور چھن جائے ان کے صبح شام ایک برابر ہوتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بہت بڑے نامور لوگوں اور علما کے کہنے پر زبان بند رکھی، بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی، لیکن وقت آ گیا ہے کہ اس عورت کی اصلیت سب کے سامنے رکھی جائے۔

میں آج سوشل میڈیا کے توسط سے ہر اتھارٹی سے درخواست کرتا ہوں، مجھے انصاف دلوائیں۔ مجھے میرے بچے لوٹا دیں۔

 

Related Posts