ملزما ن کو سخت سزائیں دلواکرکشمور واقعہ کو نشان عبرت بنایا جائیگا، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی
34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون و ماحولیات اورساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کشمور میں وحشیانہ واقعہ نے پوری قوم کوجھنجوڑدیا ہے،محمد بخش اور اس بہادر لڑکی نے ان جانوروں کو گرفتاری کر میں قابل تحسین کردار ادا ہے ۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون و ماحولیات اورساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمور میں پولیس کے محمد بخش برڑواور اس کی بہادر بٹی نے جرات کا مظاہر کرتے ہوئےدرندہ صفت ملزم سے فون پر بات کرکے پارک میں بلایا اور گرفتار کروایا۔

پولیس کے اس بہادر افسر محمد بخش بڑرو کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیںگےکہ اس فرض شناس پولیس اہلکار کو ایوارڈ دیا جائے ۔بہادر بیٹی کو دس لاکھ روپے سندھ حکومت دے اگر وہ یہاں بھی تعلیم حاصل کرنا چاہے تو تعلیم بھی دی جائیگی۔

ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیاہے ، مجسٹریٹ کے سامنے 164بیاں ریکارڈ کردیا ہے ان ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ خاتون اور اس کی بچی کو لاڑکانہ ہسپتال میں داخل کر لیا گیاہے،بلاول بھٹو زارداری نے خصوصی ہدایات کی ہے انہیں اچھے سے اچھا علاج مہیا کیا جائے ، بچی کی والدہ چاہے گی توبیرون ملک علاج اور تعلیم کے اخراجات بھی حکومت برادشت کر یگی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بحیثیت حکومتی ذمہ داراوروالد میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ اس پولیس افسر کوکیسے خراج تحسین پیش کرسکوں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ محمد بخش نے اس گروہ کوپکڑنے کامنصوبہ بنایا،وہ نامعلوم مقام پرموجود تھےاس پولیس افسرکی بیٹی نے گروہ کے ساتھ بات کی، ملزم ایک پارک میں آیاتورفیق ملک نامی ملزم کوگرفتارکرلیاگیا۔

مزید پڑھیں: سائٹ ایریا میں کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار

محمد بخش برڑوکی بہادری نہیں ہوتی توگروہ کوپکڑنامشکل تھا،اگران کی بیٹی ساتھ نہ ہوتی توبھی ممکن نہیں تھا،سندھ حکومت محمدبخش برڑوکو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کے لئے وفاق کوخط لکھے گی۔

محمد بخش کی بیٹی کے بھی مشکورہیں اوراس بہادر بیٹی کواعلیٰ سول ایوارڈ دینے کے لئے سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کریگی۔

Related Posts