کراچی آرٹس کونسل میں سورھیہ بادشاہ کی جدو جہد پر مبنی دستاویزی فلم کی تقریبِ رونمائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :معروف سیاسی رہنما ء مہتاب اکبر راشدی نے کہا ہے کہ ہم اپنے فلسفی اور قومی ہیرو کو کبھی یاد نہیں کرتے اُن کو صرف بڑے بڑے مقبروں میں دفن کردیا ہے ۔

ہم چی گویر ا کی گوریلا وار کو یاد کرتے ہیں مگر شہید سورھیہ بادشاہ اور صوفی شاہ عنایت کے فلسفے کو بھول چکے ہیں ہمیں اپنی تاریخ کو سنبھالنے کی ضرورت ہے شہید سورھیہ بادشاہ واحد گدی نشین تھے جنہوں نے اپنا سر قربان کیا ۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مہتاب اکبر راشدی نے کراچی آرٹس کونسل میں سورھیہ بادشاہ کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ سورھیہ بادشاہ کو تمغوں کی ضرورت نہیں ہے تاریخ میں اُن کا بڑا کردار رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ سورھیہ بادشاہ نے جو دکھ اُٹھائے اُن کی وجہ سے آج ہم سکھ میں ہیں ،آج کی نسل کو اُن کی قربانیوں کا اندازہ نہیں ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان کسی ایک اکیلے انسان نے نہیں بنایا قیامِ پاکستان سے قبل بڑی بڑی تحریکیں چلیں انگریزوں سے آزادی دلانے میں سورھیہ بادشاہ نے جو تحریک چلائی اُس کی نظیر نہیں ملتی ۔

شہید کبھی نہیں مرتا آج ہم سورھیہ بادشاہ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں یہ بہت ضروری ہے کہ ہمارے ہیروز کے بارے میں اسکالرز لکھیں شاعر اُن پر شاعری کریں فنکار اُن کی خدمات کو سراہیں۔

احمد شاہ نے مزید کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ نشانِ امتیاز اگلے برس سورھیہ بادشاہ کو بھی ملنا چاہیے ،مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سورھیہ بادشاہ کی تاریخ پر دستاویزی فلم بنی ہے نصاب میں سورھیہ بادشاہ کو شامل کیا جائے کہ وہ بھی تحریکِ پاکستان کے عظیم رہنما تھے۔

مزید پڑھیں: فلم اور ڈرامہ میں خواتین کا کردار انتہائی مشکل ہوتا ہے،اشنا شاہ

اس موقع پر پروفیسر الطاف آثین ،ڈاکٹر ایوب شیخ اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں سورھیہ بادشاہ کی زندگی کے نشیب و فراز اور جدوجہدِ آزادی پر مبنی دستاویزی فلم ”سورھیہ بادشاہ“ کی رونمائی کی گئی ،تقریب میں ادیبوں،دانشوروں اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Posts