حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے
حجاج کرام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے

ریاض:حج سیکیورٹی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کرونا وبا کی وجہ سے حجاج کرام کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے تاکہ حج کے دوران حجاج کرام وبا سے بچ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ کسی شخص کو بغیر اجازت کے مقدس مقامات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں خدمات انجام دینے والے کارکنوں اور عملے وزارت داخلہ کی طرف سے خدمات کی فراہمی کی اجازت ہوگی۔

حج کمانڈر نے تصدیق کی کہ تمام عازمین کو صرف چارداخلی راستوں کے ذریعہ حرم مکی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ کو تمام اطراف سے سیکیورٹی حکام کے گھیرے میں رکھا جائے گا۔

تاکہ حج کے موقعے پر کوئی غیر مجاز شخص حجاج کرام میں شامل نہ ہوسکے۔ اس کے باوجود خلاف ورزی کرنے والے شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری طرف روڈ سیکیورٹی کے لیے حج سیکیورٹی فورسز کے اسسٹنٹ کمانڈر نے اشارہ کیا کہ متعلقہ ایجنسیاں مشاعر کے اطراف میں سیکیورٹی کورڈین نافذ کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ،حجاج کرام کا کھانا محفوظ رکھنے لیے ٹمپریچرسینسرلگادیئے گئے

وزارت حج و عمرہ نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ صرف سعودی عرب کے اندر شہریوں اور رہائشیوں کے لیے سن 1442 ہجری میں حج کے مناسک کی ادائی کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکومت نے رواں ال حجاج کرام کی تعداد 60 ہزار مقرر کی ہے۔

Related Posts