کراچی :شہر قائد میں برساتی نالوں کی بد ترین صورتحال اور ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کراچی میں فوج کو بھیج دیا ، بدھ کی شب فوجی دستے امدای سامان اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہرمیں داخل ہو گئے۔
فوج کو اپنے درمیان دیکھ کر شہریوں نے ان کی آمد کا خیر مقدم کیا ہے ، لیاقت آباد ، گلبرگ ، ناظم آباد کے شہریوں نے بتایا کہ بدھ کی شب رات 10 بجے کے لگ بھگ فوجی ٹرک جن میں ڈی واٹرنگ پمپ، کشتیاں، رسے، و دیگر آلات موجود تھے ۔
فوج کے پاس سامان دیکھ کر شہریوں نے تبصرہ کیا کہ وفاقی حکومت نے اس بار کراچی کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے اور پاک آرمی کو کراچی میں مکمل ساز سامان کے ساتھ بھیجا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت طوفانی بارشوں میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں نالوں کی صفائی اور این ڈی ایم اے کا کردار