راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل، افغان مہاجرین، مسئلہ کشمیر اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کے ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔ اقوام متحدہ کی کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ شہریت کا قانون پاکستان کے لیے پناہ گزینوں کے مسائل پیدا کرے گا۔عمران خان