راولپنڈی:سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان یورپی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی حالیہ صورتحال سمیت خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
سپہ سالار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم باہمی مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستان یورپی یونین ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔فریقین نے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش برداشت نہیں کی جائیگی، آرمی چیف