وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army Chief neither asked for resignation PM: Fawad Chaudhry

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکورٹی صورتحال سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا ئیں گے۔

مزید پڑھیں:صدر عارف علوی نے 75ویں یوم آزادی کے لوگو کی نقاب کشائی کردی

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Related Posts