ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین کےتحت فرائض سرانجام دیں گے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief core commanders
Army chief core commanders

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیوں کے مرہون منت ہے، ملکی اداروں کی مددکےلیےآئین کےتحت فرائض سرانجام دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، اجلاس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورت حال، داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، جیو اسٹریٹجک حالات، ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے مشترکہ قومی کاوشوں، پاکستان کی مسلح افواج، قومی اداروں اور سب سے بڑھ کر قوم کی قربانیوں سے بہتر داخلی سلامتی اور استحکام حاصل کیا۔ کسی کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ہم اس استحکام پر آنچ آنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ریاست کا ادارہ ہے ،ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین کے تحت تفویض فرئض انجام دیں گے ۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہر قسم کے چیلنجز ،مشرقی سرحد، ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ،قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے ۔

Related Posts