آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنرل پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جنرل مشرف کی والدہ کی روح کو سکون و اطمینان بخشے اور غمزدہ لواحقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں، سابق صدر کی والدہ کی عمر 100سال سے زیادہ تھی ، مرحومہ دبئی میں اپنے بیٹے کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔

اس سے قبل انہیں سانس کے مسائل میں مبتلا ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات میں اسپتال داخل کیا گیا تھا۔جنرل ر مشرف بھی اپنے علاج کے سلسلے میں طویل عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی والدہ انتقال کرگئیں

Related Posts