اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے غیر آئینی اقدامات، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے کور کمانڈرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کو درپیش عسکری چیلنجز، بھارت کی طرف سے بلا اشتعال اقدامات اور پاکستان کی طرف سے ان کا ممکنہ جواب زیر غور آئے گا۔
وادی کشمیر میں بدلتی ہوئی صورت حال کے تناظر میں بھی آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بات چیت ہوگی اور اس ضمن میں عسکری اعلٰی قیادت کے مؤقف کے حوالے سے بھی گفت و شنید متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے کے لیے مودی حکومت کی طرف سے صدارتی بل لایا گیا جس پر بھارتی اپوزیشن نے شدید احتجاج بھی کیا۔
یہ خبر بھی دیکھئے: مسئلہ کشمیر: اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا۔