آرمی ایکٹ میں ترمیم: متحدہ نے مطالبات کی فہرست تھمادی، حکومت چھوڑنے کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں حکومت سے نکلنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنمائوں نے شاہ محمود قریشی کے سامنے شکایات کے ڈھیر بھی لگا دیئے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم قیادت نے ملاقات میں کہا کہ ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کیخلاف 24 سال پرانا مقدمہ کھول دیا گیا

ہم عوام اور ووٹرز کے سامنے جواب دہ ہیں، ہمیں جواب دینا مشکل ہو رہا ہے، بتایا جائے کہ معاملات کو کب اور کیسے ٹھیک کیا جائے گا، اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔فی الحال کوئی آپشن زیر غور نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ملاقاتوں اور یقین دہانیوں کے علاوہ عملی اقدامات صفر ہیں، معاہدوں اور وعدوں پر عمل نہ ہوا تو اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی نے معاملہ افہام و تفہیم اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا، انھوں نے ایم کیو ایم رہنمائوں کو یہ معاملہ وزیر اعظم کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Posts