کیا برطانوی ماڈل کی جانب سے آئمہ بیگ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا برطانوی ماڈل کی جانب سے آئمہ بیگ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟
کیا برطانوی ماڈل کی جانب سے آئمہ بیگ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برطانوی ماڈل طلولہ مایر کی جانب سےیہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کے باوجود میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد سے تعلقات بنا کر اپنے منگیتر کو دھوکا دیا ہے۔

گزشتہ دنوں گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی، اداکارہ نے کہا تھا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اُس کا احترام کرتی ہوں لیکن اب ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں جس کی کچھ وجوہات ہیں۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی

پاکستان کی مشہورو معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ طویل عرسے سے ساتھ رہنے کے بعد سال 2021 میں منگنی کرلی تھی۔ منگنی کی تقریب میں دونوں فنکاروں کے چہروں پر خوشی نظر آرہی تھی۔

شہباز شگری کی اس سے قبل اداکارہ عائشہ لینیا سے شادی ہوئی تھی لیکن 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

تاہم 17 سمبر 2022 کو آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں’۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا۔

برطانوی ماڈل کا آئمہ بیگ پر الزام

برطانوی ماڈل طلولہ مایر نےآئمہ بیگ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی توڑی ہے۔انہوں نےثبوت کے طور پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز بھی شیئر کیں۔

طلولہ مایر نےایک آڈیو بھی شیئر کی تھی جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا یہ وائس کال آئمہ اور قیس احمد کی ہے۔اس وائس کال میں آئمہ بیگ کو فلمساز قیس احمد کے ساتھ قابلِ اعتراض گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

تاہم، حال ہی میں یہ نئی خبر سامنے آئی ہے کہ طلولہ مایر کا پرانا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک ہوگیاہے جس میں انہوں نے گلوکارہ آئمہ بیگ پر الزامات لگائے تھے ۔ اس خبر کی تصیدق خود برطانوی ماڈل نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی ہے اور انہوں نے کہا کہ میں جَلد ہی ثبوت کے طور پر مزید مواد بھی شیئر کروں گی۔

قیس احمد کا جوابی ردعمل

پاکستانی نژاد برطانوی فلمساز قیس احمد نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ طلولہ مایر کی جانب سے لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے طلولہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قیس احمد نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئمہ بیگ سے تعلقات کی تردید نہیں کی ہے مگر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ انہوں نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ طلولہ مایر ایک ذہنی مریضہ ہے، وہ پیسے بٹورنے کیلئے یہ سب کچھ کرتی ہے اور جب تک وہ ٹھیک نہیں ہوجاتی میں اُس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سال کے آغاز میں بھی طلولہ نے میرے خلاف ایک ایسی ہی مہم چلائی تھی اور پیسوں کا مطالبہ کیا تھا، دباؤ میں آ کر میں نے اس کے پیسوں کا مطالبہ پورا کر دیا تھا، لگتا ہے اب طلولہ کے پاس پھر سے پیسے ختم ہوگئے ہیں۔

قیس احمدنےکہا کہ طلولہ کا خود کا کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، وہ اسی طرح لوگوں سے پیسے بٹور کر اپنی زندگی چلا رہی ہے، جب وہ میرے ساتھ تھی اس دوران بھی طلولہ پیسوں کے لیے کچھ بھی کیا کرتی تھی۔

واضح رہے کہ قیس احمد نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں آئمہ بیگ سے تعلقات کی تردید نہیں کی ہے لیکن اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

کیا آئمہ بیگ پر لگائے گئے الزامات درست ہیں ؟

آئمہ بیگ پر منگیتر کو دھوکہ دینے کے الزامات دو روز قبل لگائے گئے تھے جس پر اُن کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ فلمساز قیس احمد نے بھی جوابی ردعمل میں آئمہ بیگ اور اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

Related Posts