برطانوی نژاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان شادی کے 4 سال بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق جوئے جونس نے صوفی ٹرنر سے علیحدگی کے سلسلے میں وکیل سے رابطہ کرلیا ہے۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ دونوں کافی عرصے سے مسائل میں گھرے ہوئے تھے۔
جوئے جونس اِن دنوں اپنے بھائیوں کے ہمراہ ٹور پر ہیں جبکہ صوفی ٹرنر کو آخری مرتبہ پچھلے مہینے ایک تقریب میں دیکھا گیا تھا، دونوں کو کافی عرصے سے ساتھ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ جوئے جونس اور صوفی ٹرنر نے 2019 میں شادی کی تھی جس سے اُن کے دو بچے بھی ہیں۔