عاقب جاوید سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پر اُمید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاقب جاوید سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کے لئے پر اُمید

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کی جانب سے اس اُمید کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا سے سیریز جیتنی چاہیے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سری لنکا میں کھیل رہی ہے، اس کو وہاں ہمیشہ مشکل پیش آئی ہے کیونکہ سری لنکا کی پچز اور کنڈیشنز ایسی ہیں کہ وہ ان کے لیے ہی فائدہ مند رہتی ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق بالر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں اسپن بولنگ کا ایک گیپ ایسا ہے جو نظر آتا ہے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹنگ، اسپن بولنگ اور آل راؤنڈزکا شعبہ آپ کا مسئلہ ہے، ان تین شعبوں پر فوکس اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے وزارت اعظمیٰ سے ہٹنے کے بعد مجھے بلاک کردیا، رمیز راجا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں اس لیے سیریز پاکستان کو ہی جیتنی چاہیے، پاکستان ٹیم کو سری لنکا میں مشکل نہیں ہوگی کیونکہ وہاں ہمارے جیسی پچز ہیں۔

Related Posts