عمران خان نے وزارت اعظمیٰ سے ہٹنے کے بعد مجھے بلاک کردیا، رمیز راجا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزارت اعظمیٰ سے جانے کے بعد مجھے بلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پریس کانفرنس میں صحافی کے عمران خان سے متعلق سوال پرانکشاف کیا کہ عمران خان نے اُن سے رابطہ ختم کردیا ہے۔

پی سی بی چیئرمین رمیز راجا کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں بلکہ عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رابطہ ختم کردیا ہے، جیسے ہی وہ گئے میرا رابطہ آف ہوگیا یا انہوں نے کردیا۔

بعدازاں جب رمیز راجا سے پوچھا گیا کہ کیا بلاک کردیا تو چئیرمین پی سی بی نے اثبات میں سرہلایا اورمسکرا دئیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں، اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

معید یوسف کے بیٹے نے انڈر 14 شطرنج ٹیم کیلئے کوالیفائی کرلیا

خیال رہے کہ رمیز راجا عمران خان کے قریب سمجھے جاتے تھے اورانہیں عمران خان نے ہی پی سی بی کا چیئرمین مقررکیا تھا، تاہم رمیز راجا شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی بطورچیئرمین پی سی بی فرائض انجام دے رہے ہیں۔