ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنیکی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنیکی منظوری
ترکیہ کو 40 ایف 16 طیارے فروخت کرنیکی منظوری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے طویل عرصے سے تاخیر کا شکار اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ترکیہ کو 40 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے جن کی مالیت 23 ارب ڈالرز بتائی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کانگریس نے یونان کو بھی 35 ایف 16 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے جن کی مالیت 8.6 ارب ڈالرز ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کی جانب سے نیٹو میں سوئیڈن کی شمولیت کی منظوری کے باوجود طیاروں کی ڈیل نہ ہونے سے اتحادیوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہورہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے سوئیڈن سے متعلق تحفظات ظاہر کیے تھے کہ سوئیڈش حکومت کردش علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتی ہے۔

ترکیہ نے پہلی مرتبہ 2021 میں ایف 16 طیاروں کے لیے درخواست کی تھی تاہم سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری کے معاملے پر یہ ڈیل تاخیر کا شکار تھی،

تاہم ترکیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے رواں ہفتے ہی سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دی جس کے بعد صدر طیب اردوان نے اس پر دستخط کیے۔

ترکیہ کے اس فیصلے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ترکیہ کے لیے بلا کسی تاخیر کے فوری ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منظوری دی جائے۔

Related Posts