اسلام آباد:اپوزیشن کی جانب سےجاری کردہ اعلامیےکےمطابق حکومت کی جانب سےبلائی گئی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی اِن کیمرہ بریفنگ میں متحدہ اپوزیشن شرکت نہیں کرےگی۔
اعلامیہ کےمطابق یہ فیصلہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں اہم قوانین بلڈوزکرنےکےحکومتی رویےپرکیاگیاہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سےاپوزیشن کو6دسمبر2021کوہونےوالی قومی سلامتی کمیٹی میں اِن کیمرہ بریفنگ سےمتعلق آگاہ کیاگیاتھاکہ مشیرقومی سلامتی معید یوسف اِن کیمرہ بریفنگ دیں گے۔
اپوزیشن نےاپنےجاری کردہ اعلامیےمیں مؤقف اپنایاہےکہ پارلیمان میں اہم داخلی وخارجی سمیت عوامی امورپربات نہیں کی جاتی اورنہ ہی ان اہم معاملات پرایوان میں بحث کرائی جاتی ہےبلکہ پارلیمان کونظراندازکیاجارہاہے۔
اپوزیشن کےمطابق حکومت نے عملاً پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جو جمہوریت میں بنیادی آئینی، قانونی اور عوامی فورم ہے۔
یہ پڑھیں:ای وی ایم سےانتخابات مہنگےنہیں ہونگے،معمولی اخراجات آئیں گے،فوادچوہدری
یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، منظور نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف