وفاقی وزیر کی نااہلی کی استدعا: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیر کی نااہلی کی استدعا: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی
وفاقی وزیر کی نااہلی کی استدعا: فیصل واؤڈا کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر آج سماعت ہوگی جس کے دوران فریقین کو اپنا اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوئی ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقدمے کی سماعت کریں گے۔ 

درخواست گزار امن و ترقی پارٹی کے سربراہ فائق شاہ نے ایڈووکیٹ میاں آصف کے ذریعے عدالت سے درخواست کی ہے کہ فیصل واؤڈا کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے۔ 

امن و ترقی پارٹی کے سربراہ  فائق شاہ نے درخواست میں کہا ہے کہ فیصل واؤڈا نے نجی ٹی وی چینل کے ایک لائیو شو کے دوران سیاسی جماعت (مسلم لیگ ن) پر الزام لگایا کہ اس  نے بوٹ پالش کیے اور چاٹے۔

فائق شاہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی اداروں پر سیاسی معاملات میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ، عدالت سے درخواست کرتا ہوں فیصل واؤڈا کو نااہل قرار دیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ ہاتھ میں لے کرنجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

اینکر کاشف عباسی کے پروگرام میں  وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اپنے پاس موجود جوتا اٹھا کر ٹیبل پر رکھا اور ساتھ ہی کہا کہ ‘بوٹ کی چمک بتا رہی ہےکہ اسے زبان سے چمکایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا فوجی بوٹ لے کر نجی ٹی وی کے پروگرام میں آگئے

Related Posts