پلوامہ حملے پر بیان، فواد چوہدری کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

لاہور :حکومت اور اپوزیشن ممبروں کے درمیان غداری کے مقدمات کے اندراج کے لئے درخواستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف بھی غداری مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں پلوامہ حملے سے متعلق بیان پروفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے ایڈووکیٹ روحیل اصغر نے تھانہ سول لائنز میں درخواست دائر کردی۔

روحیل اصغر نامی وکیل کی جانب سے سول لائنز پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی گئی ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کی بنیاد پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے خلاف سول لائن تھانے میں غداری کے مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست بھی جمع کروائی گئی تھی تاہم ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو قانونی کارروائی کے لئے محکمہ قانونی محکمہ کو ارسال کردی گئیں ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ایاز صادق کا بیان، احسن اقبال کی فواد چوہدری کی تصدیق