ایپل کے اثاثوں میں تاریخی اضافہ، مالیت 3000 ارب ڈالر تک جاپہنچی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایپل کے اثاثوں میں تاریخی اضافہ، مالیت 3000 ارب ڈالر تک جاپہنچی
ایپل کے اثاثوں میں تاریخی اضافہ، مالیت 3000 ارب ڈالر تک جاپہنچی

نیو یارک: نیا سال 2022 ایپل کمپنی سمیت امریکی اسٹاک ایکسچینج کیلئے بھی تاریخی اہمیت کا حامل ثابت ہوا، چھٹیاں ختم ہونے کے بعد پہلے ہی روز ایپل کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہوا جو دنیا کی پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی بن گئی ہے۔

میڈیا  رپورٹس کے مطابق نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں ایپل کمپنی کے شیئرز نے تاریخی بلندی حاصل کی۔ حصص بازار میں قیمتوں میں اضافے کے دوران ایپل کے اثاثوں کی مالیت 3 ہزار ارب (3 ٹریلین) ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم خواتین کی ایپ پر نیلامی کرنیوالی لڑکی گرفتار 

ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ برطانوی معیشت کے حجم کا تخمینہ 2.8 ٹریلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ ایپل کے اثاثوں میں تاریخی اضافہ ورچؤل رئیلٹی ہیڈ سیٹ اور ورچؤل رئیلٹی عینکوں کے اعلان کے بعد ہوا، کمپنی ٹیکناجی کی نئی منازل عبور کر رہی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اسکرین ڈسپلے سے ریورس چارجنگ ٹیکنالوجی پر بھی کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت ایپل واچ اور ائیر بڈ کو آئی پیڈ کی اسکرین پر رکھ کر چارج کرنا ممکن ہوجائے گا، جسے ایک بڑی پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔

اگست 2018 میں ایپل کے اثاثوں کا حجم 1 اور 2020 میں 2 ٹریلین ڈالر تک پہنچا جو آج 3000 ارب ڈالر ہے۔2007 میں ایپل کے سربراہ اسٹیو جابز نے پہلا آئی فون پیش کیا تھا اور 2016 میں اس کے 1ارب سیٹ فروخت ہونے سے کمپنی کو عالمگیر شہرت ملی۔ 

 

Related Posts