اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ایف بی آر کا دورہ کیا اور مشیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دی ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ 20 ہزار بڑی دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کیا جائے گا ۔
چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاکہ اس وقت تک ٹیر ون میں 4 ہزار 700 دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔
مزید پڑھیں: عبد الحفیظ شیخ سے چینی سفیر کی ملاقات، چینی صدر کےمجوزہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا