عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر سیاحت و کھیل تعینات
عون چوہدری وزیر اعظم کے مشیر سیاحت و کھیل تعینات

اسلام آباد: عون چوہدری کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر برائے سیاحت و کھیل تعینات کردیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت نے عون چوہدری کے نام کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عون چوہدری کو مشیر مقرر کرنے کی ایڈوائس صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی جسے صدر نے منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تیاریاں مکمل، عمران خان جہلم میں جلسے سے خطاب آج کرینگے

پی ٹی آئی دور کی طرح ن لیگی دورِ حکومت میں بھی مشیر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر کردیا گیا۔ عون  چوہدری مشیر کی حیثیت سے وزیر اعظم کو معاونت مہیا کریں گے۔

واضح رہے کہ عون چوہدری کا تعلق تحریکِ انصاف کے منحرف اراکینِ اسمبلی پر مشتمل جہانگیر ترین گروپ سے ہے۔ عون چوہدری کو وزیر اعظم کا مشیر بنانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید واضح رہے کہ عون چوہدری کا سیاسی سفر ڈرامائی صورتحال سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات کے بعد عون چوہدری سابق وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے۔

سابق وزیر اعظم کے نجی و سیاسی دونوں طرح کے معاملات کیلئے عون چوہدری سے رائے لی جاتی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی شادی کی خبروں پر بیانات بھی عون چوہدری نے جاری کیے تھے۔ 

Related Posts