تیاریاں مکمل، عمران خان جہلم میں جلسے سے خطاب آج کرینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: تحریکِ انصاف نے تیاریاں مکمل کر لیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جہلم میں جلسے سے خطاب آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف آج جہلم میں میدان سجائے گی جس کیلئے امپورٹڈ حکومت نامنظور سمیت دیگر نعروں پر مشتمل بینرز تیار کر لیے گئے۔ ہزاروں پی ٹی آئی کارکنان اور عوام جلسے میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک کے سیاسی میدان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  2018ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنی اہمیت واضح کی اور ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے پی ڈی ایم کے نام پر اتحاد قائم کرکے پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔ بعد ازاں عمران خان تحریکِ عدم اعتماد سے ہٹائے جانے والے پاکستان کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

عمران خان سے قبل دیگر وزرائے اعظم نے بھی اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کیا، تاہم کسی بھی وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن کو اتنی بڑی کامیابی تاریخ میں کبھی نصیب نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت سازش کے تحت گرائی گئی۔