سندھ میں انسداد پولیو مہم، ایک کروڑ بچے ہدف

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بزنس ریکارڈر

سندھ میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی، صوبے بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ 

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی سات روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اپنی خوراک سے صرف اس ایک چیز کو نکال دیں، وزن خود کم ہوجائے گا، شائستہ لودھی کا مفت مشورہ

اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے نمائندے، اور ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر ارشاد علی سودھر نے شرکت کی، جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

پولیو مہم کے دوران سندھ بھر میں 1 کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر بچے کو ویکسین دینا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم میں 80 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے اور صوبے کے تمام بس ٹرمینلز پر پولیو ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے جا سکیں۔

Related Posts