کراچی میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا جبکہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا سلسلہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کےعلاوہ پولیو کا موذی مرض دنیا کے ہرملک سے ختم ہوچکا ہے، سندھ بھر سے رواں برس پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 کا تعلق کراچی سے تھا۔
سندھ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کراچی میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سال اور اس سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچے زندگی بھرکیلئے معذور کردینے والے مرض سے محفوظ رہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے 128 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جس میں 3 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو پروگرام کے قومی کوآرڈینیٹر کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ گزشتہ ماہ شروع ہونے والی مہم میں تقریبا 2 لاکھ 10 ہزاررضا کارحصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں انسداد پولیو مہم شروع،3 کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے