محکمہ اینٹی کرپشن کاسب رجسٹرار شاہ فیصل کے دفتر پہ چھاپہ ،ریکارڈ ضبط

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :محکمہ اینٹی کرپشن نے سب رجسٹرار شاہ فیصل کے دفتر پہ چھاپہ مارکر سب رجسٹرار نظیر احمد زرداری کے دفتر کا تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں زمینوں اور مکانوں کی غیر قانونی لیز کا انکشاف ہوا ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے بورڈ آف ریونیو کے سب رجسٹرار نظیر زرداری کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے اور سب رجسٹرار شاہ فیصل کے دفتر پہ چھاپہ مارکران کے دفتر کا تمام ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : اینٹی کرپشن ویسٹ زون کا لیاقت آباد سب رجسٹرار آفس پر چھاپہ

کارروائی کی قیادت انٹی کرپشن ساوتھ زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عیسو خان جمالی نے کی ہے۔عیسو خان جمالی کے مطابق تمام ریکارڈ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

تحقیقات کے بعد گرفتاریوں کا فیصلہ کریں گے۔کراچی سب رجسٹرار کے دفتر سے عملہ غائب ہے عوام پریشان ہے۔زمینوں پلاٹوں اور مکانوں کی سب لیز پر سپریم کورٹ کی پابندی ہے۔

Related Posts