پاکستان کے مشہور و معروف اداکار فواد خان اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس کو عوام کی بڑی تعداد پسندیدگی کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔
حال ہی میں یوٹیوب پر بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا نیا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے پونے تین منٹ دورانیے کے ٹریلر میں مرکزی اداکار فواد خان اور ماہرہ کے علاوہ حمزہ علی عباسی بھی ایکشن میں نظر آئے۔ مولا جٹ 13 اکتوبر کے روز دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایپک ایکشن فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کے ساتھ اس کا ٹیزر پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔
تصویری تجزیہ، پاکستان کی مشہور شخصیات نے یومِ آزادی کس انداز میں منائی؟