خضدار اسکول بس دھماکے میں زخمی ایک اور طالبعلم شہید، تعداد 7ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another student of Khuzdar school bus bombing dies
ONLINE

خضدار اسکول بس دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا ایک اور طالبعلم جمعہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا جس کے بعد بدھ کے روز ہونے والے اس دہشتگرد حملے میں شہید طلباء کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

سانحہ میں مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد سات ہو چکی ہے، جن میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی شامل ہیں۔

شہید ہونے والے طالبعلم کا نام حیدر بتایا گیا ہے، جو دھماکے میں شدید زخمی ہوا تھا اور آج اسپتال میں جام شہادت نوش کر گیا۔

شہید طلباء میں اب تک چار بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں جنہوں نے تعلیم حاصل کرتے ہوئے دشمن کی بزدلانہ کارروائی کا نشانہ بن کر جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرحدی محاذ پر عبرتناک شکست کے بعد بھارت اب پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ وہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اپنے پروردہ گروہوں کے ذریعے بدامنی پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔

حکومت پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ ایسے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف سخت ترین حکمت عملی اپنائی جائے گی تاکہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts