انگلینڈ سے قبل کورونا سے مقابلہ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑی آؤٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another seven Pakistani cricketers test positive for coronavirus

لاہور: دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مشکلات میں اضافہ، شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کے بعد مزید 7 کھلاڑیوں  میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان ، عمران خان ، کاشف بھٹی ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان اور وہاب ریاض اور قومی ٹیم کے ایک اسٹاف ممبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے متاثرہ کھلاڑیوں کو دیگر پلیئرز کے ساتھ رابطے کم کرنے اور مساجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔ پی سی بی نے متاثرہ کھلاڑیوں کواپ نے اہل خانہ سے بھی دوری اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل تین پاکستانی کھلاڑی کورونا میں مبتلا

اس سے قبل گزشتہ قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں شاداب خان، حیدر علی اور حارث رؤف کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے تاہم 10 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

Related Posts