مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، ایک اور کشمیری نوجوان شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے تازہ واقعے میں قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں میں قابض افواج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گولیاں ماریں جب کہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب قابض فوج کے آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی مظاہرے سے بچنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری، 3 حریت پسند جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے قابض فوج نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی سرکار کو مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا۔ مودی سرکار نے کشمیر کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ڈائیلاگ کے حامی ہیں، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل چاہتے ہیں۔

Related Posts