بھارت سے ایک اور لڑکی محبت پانے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اسکرین گریب

بارڈر پار محبت اور شادی صرف کرکٹرز تک محدود نہیں ہے، بلکہ انڈیا سے تعلق رکھنے والی ایک عام خاتون اپنی محبت پانے کے لیے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ ندا نے شوہر فہد سے مقامی عدالت میں کورٹ میرج کرلی۔

لاہور کے باسی فہد کی محبت میں گرفتار انڈیا کے شہر بھوپال کی شہری ندا لاہور پہنچ گئی۔ ندا اور فہد کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔

بھارتی خاتون نے محبت پانے کے لیے رخت سفر باندھا تو بارڈر کی رکاوٹ کو بھی عبور کر ڈالا۔ بعدازاں سیشن کورٹ لاہور میں ندا اور فہد نے کورٹ میرج کرلی۔

ندا کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتی تھی۔ اب پاکستان کی شہریت بھی حاصل کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے انڈیا پاکستان میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کے علاوہ سب ایک جیسا ہے۔

دونوں کی کورٹ میرج کروانے والے وکیل علی اکبر کا کہنا ہے کہ ندا پاکستان آ کربہت خوش ہے۔ اب خاتون کی خواہش کے مطابق سیٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق پاکستانی شہریت دلانے کی کوشش کریں گے۔

ندا شوہر کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی پوری طرح اپنا چکی ہیں اور خاندان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی کو دیکھنے کے لیے مہمان بھی آ رہے ہیں اور ان کو مبارکباد کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔

Related Posts