کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلنے پر دوسرا کون سا تیار؟

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

کراچی میں ایک طوفان کا خطرہ ٹلا تو دوسرے کے امکانات سامنے آگئے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط مون سون سسٹم کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ یہ سسٹم بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان پر اثرات مرتب کرے گا اور آئندہ 3 سے 4روز تک سندھ کے مشرقی علاقوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

تاحال کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں پر نئے ڈپریشن سسٹم کے اثرات کی پیشگوئی نہیں کی جاسکی۔ تاہم نئے ڈپریشن کے تحت ایک اور سائیکلون کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ نے کراچی سے دوری اختیار کرلی۔

سمندری طوفان اسنیٰ کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسنیٰ سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور جا چکا ہے اور اب بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہے۔ طوفان کی سمت مغرب کی جانب ہے جو کراچی سے 230کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی کے نزدیک جارہا ہے۔ اس وقت اسنیٰ اورماڑہ کے علاقے سے 180 کلومیٹر دور ہے جس کی گوادر سے دوری 300 کلومیٹر ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔

Related Posts