نیٹ فلیکس کو انڈیا میں ایک اور تنازع نے گھیر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو واشنگٹن پوسٹ

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلیکس کیلئے بھارت مسلسل بری جگہ بنتا جا رہا ہے، جہاں اسے ایک اور تنازع نے گھیر لیا ہے، بھارتی خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

اے این آئی کا الزام ہے کہ ویب سیریز ’قندھار ہائی جیک‘ میں ان کی ویڈیوز اجازت کے بغیر استعمال کی گئیں۔

خبر رساں ایجنسی نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ان چار اقساط کو ہٹایا جائے جن میں ان کا مواد شامل ہے۔

اے این آئی کے قانونی مشیر نے کہا کہ نیٹ فلکس نے ان کی ’کاپی رائٹ فوٹیجز‘ اور ’ٹریڈ مارک‘ کو استعمال کیا۔

اس سے قبل بھی ویب سیریز میں ہائی جیکرز کے لیے بھولا اور شنکر کے نام استعمال کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تھا جس کے بعد نیٹ فلکس انڈیا نے ناظرین کے لیے ڈسکلیمر میں تبدیلی کی اور ہائی جیکرز کے اصل اور کوڈ نام شامل کیے۔

Related Posts