صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 20 افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض انتقال کر گئے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اسی عرصے کے دوران مزید 575 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12660نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں 575 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار 164 ہو چکی ہے۔

سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر آج کورونا سے متاثرہ مزید 743 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 247 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 42 لاکھ 22 ہزار 207 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک صوبے میں 3 لاکھ 25 ہزار 93 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ اس وقت صوبے بھر میں 23 ہزار 682 مریض زیر علاج ہیں، 22826گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 776 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 68 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے کے 575 نئے کیسز میں سے 361  کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 127، ضلع جنوبی 72، ضلع وسطی 64، ملیر 49، کورنگی 25اور ضلع غربی 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے؛ وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سکھر 24، حیدرآباد 20، سانگھڑ 16، بدین 15، نوشہروفیروز 13، عمرکوٹ 13، مٹیاری 12، میرپورخاص 12، سجاول 11، ٹنڈو محمد خان 11، تھرپارکر 9، ٹھٹہ 9، دادو7،  گھوٹکی 4، شہید بینظیرآباد 3، شکارپور 3، قمبر 1، کشمور 1، خیرپور 1، لاڑکانہ 1 کیسز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قومی احتساب بیورو کی 12 ارب روپے کے کیسز کی تحقیقات کی منظوری

Related Posts