کراچی میں گورنمنٹ گرلز اسکول پی ای سی ایچ ایس کے سالانہ ثقافتی پروگرام میں اہم افسران شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ثقافت ملک کی پہچان ہوتی ہے جس کی ترویج کیلئے حکومتِ وقت کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول راحتِ اسلامیہ کیمپس، پی ای سی ایچ ایس میں سالانہ ثقافتی پروگرام منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ثقافت کسی بھی ملک کی پہچان اور شناخت ہوتی ہے۔
قوم کو سوگوار کردینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 7 سال مکمل
مختلف شہروں میں دھند، شاہراہیں بند، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن معطل
ثقافتی تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کو پروان چڑھانے کیلئے تعلیمی پلیٹ فارم سے مؤثر کام کیا جاسکتا ہے۔ اس موقعے پر ٹی او رخسانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر راجپر، محمد اشتیاق اور تحسین فاطمہ بھی شریک ہوئیں۔
ٹی او، ڈپٹی ڈائریکٹر اور دیگر تعلیمی حکام نے ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سندھ ثقافتی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرام کیلئے بچوں نے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کیے جنہیں حاضرین کی اکثریت نے پسند کیا۔
اسکول کی ہیڈ مسٹریس ثمرین احمد، کوثر جہاں اور دیگر ٹیچرز نے بچوں کو ٹیبلوز کیلئے خصوصی تیاری کرائی تھی۔ اساتذہ نے مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی پاکستان کی تہذیب و ثقافت پر پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہمارے طلبہ میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں اجاگر کرنے اور نکھارنے کی ضرورت ہے۔ تقریب میں شریک حاضرین نے ٹیبلوز کے دوران بچوں کی پرفارمنس کو سراہا اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔