کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان 

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی، ضلع وسطی میں کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی:کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ آج شام 7 بجے سے کردیا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 مارچ تک نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر وسطی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تجویز پر ضلع وسطی میں ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی نشاندہی کی گئی۔ اس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی سینٹرل کے مطابق سندھ ایپیڈیمک ڈیسیز ایکٹ کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن تجویز کردہ علاقوں کی مخصوص گلیوں اور گھروں پر نافذ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن ابتدائی طور پر دو ہفتے کیلئے لگایا جائے گا۔ ضلع وسطی کی مختلف یوسیز اور سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، نارتھ کراچی کے سیکٹر 5F یوسی 8، سیکٹر 5 ایل یوسی 9 میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

نارتھ ناظم آباد بلاک سی، ڈی اور کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں آئیں گے،گلبرگ سب ڈویژن کے بلاک 12، 14 اور 15 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا،حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہر قسم کی نقل وحمل پر پابندی ہو گی۔

مزید پڑھیں: دورہ جنوبی افریقہ سے قبل، قومی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Related Posts