سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان
سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان

سری لنکا انڈر 19 کے خلاف پاکستان انڈر 19 ون ڈے ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ سعد بیگ سری لنکا انڈر19 کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی پاکستان انڈر19 کی قیادت کریں گے۔

ان کی قیادت میں پاکستان انڈر 19 نے سری لنکا انڈر 19 کو چار روزہ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی ہے۔ انضمام الحق کی سربراہی میں قائم قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اٹھارہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پانچ ون ڈے میچوں کی یہ سیریز 22 سے 31 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سعد بیگ (کپتان اور وکٹ کیپر) آفتاب احمد، احمد حسین، علی رضا، عرفات منہاس، حمزہ نواز، ہارون ارشد، محمد عمار، محمد ابتسام، محمد اسمعیل، محمدحذیفہ، محمد ریاض اللہ، محمد طیب عارف، نجب خان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔

سپورٹ اسٹاف: شاہد انور (ہیڈ کوچ) ریحان ریاض (اسسٹنٹ کوچ / بولنگ کوچ) منصورامجد (فیلڈنگ کوچ) حافظ علی حمزہ (انالسٹ) عبیداللہ (فزیو) اور عمران اللہ (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)

سیریز کا شیڈول۔
22 اکتوبر۔ پہلا ون ڈے۔
24 اکتوبر۔ دوسرا ون ڈے۔
27 اکتوبر۔ تیسرا ون ڈے۔
29 اکتوبر۔ چوتھا ون ڈے۔
31 اکتوبر۔ پانچواں ون ڈے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلوی چیلنج کے لیے تیار ہے، گرانٹ بریڈ برن

Related Posts