میں اور نصراللہ بھارت جائیں گے، انجو کا ویڈیو بیان

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں اور نصراللہ بھارت جائیں گے، انجو کا ویڈیو بیان
میں اور نصراللہ بھارت جائیں گے، انجو کا ویڈیو بیان

34 سالہ بھارتی خاتون انجو، جو اپنے فیس بک دوست سے شادی کے لیے پاکستان پہنچی تھیکا کہنا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی شوہر نصر اللہ کے ساتھ بھارت جائیں گی اور پڑوسی ملک کے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس کے کردار کو تباہ کرنا بند کرے۔

انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں سچ کہہ رہی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں ہندوستان سے محبت نہیں کرتی، میں ہندوستان سے پیار کرتی ہوں اور اپنے شوہر کے ساتھ اپنے ملک واپس جاؤں گی،“۔

انجو نے بھارتی میڈیا کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک انسان ہوں، میں بھارتی میڈیا سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے بارے میں مثبت سوچیں اور بے بنیاد باتیں بند کریں۔ میں کسی کی دشمن نہیں ہوں۔“

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے پاکستانی عوام کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں“۔

مزید پڑھیں:پاکستانی شہری امریکی بیوی کو قتل کرنے کے بعد قبر کھودتے ہوئے گرفتار

بھارتی لڑکی انجو، پاکستانی نوجوان نصراللہ سے شادی کے لیے 22 جولائی کو واہگہ بارڈر کے راستے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا پہنچی تھی۔ انجو اور نصراللہ کا نکاح دیر بالا کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا۔

Related Posts