سرسو کی جانب سے سیلاب زدہ اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرسو کی جانب سے سیلاب زدہ اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم جاری
سرسو کی جانب سے سیلاب زدہ اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے بارش اور سیلاب سے متاثرہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں جانوروں کی ویکسینیشن مہم زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرسو کے ترجمان جمیل سومرو نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے 14 بارشوں اور سیلاب سے متاثر اضلاع میں مجموعی طور پر 57 ہزار 225 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارش سے بچ جانے والے مویشیوں میں مختلف وبائی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان رہتا ہے، سرسو کے زیر تربیت جانوروں کے ماہرین ڈاکٹروں اور کمیونٹی لائیو اسٹاک ایکسٹینشن ورکرز بارش اور سیلاب سے متاثرہ بے گھر افراد (IDPs) کے مویشیوں کو بھی ویکسین لگا رہے ہیں۔

ترجمان سرسو نے مزید بتایا کہ گھوٹکی ضلع میں 3573 ، سکھر ، 5065 ، خیر پور 5108 ، میرپور خاص 2392 ، سانگھاڑ 4478 ، ٹھٹہ 3323 ، عمرکوٹ 12482 ، بدین 6493 ، قمبر شہدادکوٹ 3768 ، کشمور کندھکوٹ 3755، شکارپور میں 1892، جیکب آباد میں 2663 اور نوشہروفیروز میں 477 جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

Related Posts