مشتعل مظاہرین نے وزیر داخلہ کا گھر جلا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو آج

 مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا گھر نذرآتش کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نوشہرو فیروز میں متنازعہ کینالز کے خلاف مورودا دو بائی پاس پر احتجاجی دھرنا پُرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ دھرنے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں فریقین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار مظاہرین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کے باعث مقامی آبادی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔

احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی، جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے کی فضا کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند کرا دی گئی ہیں۔

Related Posts