مصطفیٰ عامر قتل کیس: مارشا شاہد کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا، اصل کردار انجلینا نکلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Angelina turns out to be the real character to the Mustafa Amir murder case

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے مارشا شاہد کو ملوث کرنے کا انکشاف، اصل لڑکی انجلینا نکلی، پولیس رپورٹ میں بھی تصدیق ہوگئی۔

ایم ایم نیوز کے مستند ذرائع کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں یہ ثابت ہوا ہے کہ مارشا شاہد کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق مارشا شاہد اور کراچی کی ایک معروف کاروباری شخصیت کو دانستہ طور پر ایک منظم منصوبے کے تحت کیس میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارشا شاہد نہ صرف ملک سے باہر ہیں بلکہ ان کا کیس سے کوئی تعلق بھی نہیں۔ ان کا نام ذاتی مقاصد کے تحت غلط طور پر اچھالا گیا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق قتل میں نامزد ملزمان ارمغان اور شیراز کے ساتھ درحقیقت انجلینا نامی لڑکی موجود تھی جس کی موجودگی کے شواہد بھی پولیس کی تحقیقات میں سامنے آچکے ہیں۔

ایم ایم نیوز نے اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے بعد مارشا شاہد سے متعلق تمام غلط فہمیاں دور کر دی ہیں اور مستند معلومات کی بنیاد پر خبر کی تصحیح کر دی ہے۔

پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور انجلینا کے کردار کے حوالے سے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آئیں گی۔ قارئین کو کیس میں ہونے والی نئی پیش رفت سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

Related Posts