اے این ایف کی کارروائی، مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد
اے این ایف کی کارروائی، مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد کرکے زیارت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ چرس کوئلہ لے جانے والے ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 28 گرام ویڈ برآمد کرلیے۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ترکیہ کے مغربی علاقے میں 6 شدت کا خوفناک زلزلہ، 22 افراد زخمی

دوسری جانب لاہور کے علاقے مانگامنڈی میں بارہ ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بناکر 30 لاکھ 58 ہزار روپے چھین لیے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے فلور مل کے عملے کو یرغمال بناکر 30 لاکھ 58 ہزارروپے چھینے اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ڈاکوؤں کی تعداد 12 تھی اور تمام ڈاکو ملحقہ پولٹری فارم کی چھت سے فلور مل میں داخل ہوئے۔

حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے عملے کو لوٹا، اور واردات کے بعد مل مالکان کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

Related Posts