اے این ایف کی کارروائی، مختلف شہروں میں گاڑی، لیپ ٹاپ اور کنٹینر سے منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی، لیپ ٹاپ اور کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈر گاڑی سے منشیات برآمد کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لیے

برآمد کی گئی منشیات میں 2 کلو 600 گرام ہیروئن، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس شامل تھیں، اے این ایف نے باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

فیصل آباد ائیرپورٹ پر اے این ایف اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے پشاور کے رہائشی ملزم کے لیپ ٹاپ سے 954 گرام چرس برآمد کر لی۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کویت جانے والے کنٹینر سے 90 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔ تربت کیچ کے علاقے سے 94 کلو چرس اور چمن کے علاقے سے 2 ہزار 881 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد ہوا۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں تحقیقات کا آغآز کردیا گیا ہے۔

 

Related Posts